مُرغی کے ٹکڑوں پر چھری سے کٹ لگائیں۔ پھر اِس پر سرکہ اور نمک لگا کر تیس منٹ کےلئے رکھ دیں اور بعد میں دھو لیں۔
ایک باؤل میں دہی، فوڈ کلر اور سارے مصالحے مکس کریں۔
مُرغی کے ٹکڑوں پر دہی کا مکسچر لگا کر پانچ گھنٹوں کےلئے فریج میں رکھ دیں۔
اب کوئلوں کی انگھٹی گرم کرکے اس پر چکن کو دونوں طرف سے باربی کیو کر لیں۔
اگر آپ کے پاس انگھٹی نہیں ہے تو ایک دیگچی میں چکن ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پر پکا لیں کہ پانی بھی خشک ہو جائے اور چکن گل بھی جائے۔
پھر ایک روٹی کا ٹکڑا پکے ہوئے چکن کے اوپر رکھیں اور اس پر دہکتا ہوا کوئلہ رکھ دیں۔
کوئلے پر تھورا سا گھی یا تیل ڈالیں جب دھواں نکلے تو دیگچی کو ڈھک دیں۔ دس منٹ تک دھانپ کہ رکھیں۔
پھر کوئلہ نکال کر لیموں سے سجا کر گرم گرم چکن تکہ پیش کریں۔