پہلے چھوٹی پیاز، شملہ مرچ، ٹماٹر، پارسلے اور گاجر کو باریک کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں تین کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے باریک کٹے لہسن کو لال کریں اور اس میں چکن کا قیمہ شامل کردیں۔
جب قیمہ پک جائے تو اس میں کٹی ہوئی آدھی سبزیاں ڈالیں۔
ساتھ ہی آدھا چائے کا چمچ اوریگانو، آدھا چائے کا چمچ تھائم اور آدھا چائے کا چمچ روزمیری بھی شامل کریں۔
اب نمک، کالی مرچ اور پیالی ٹماٹو پیسٹ ڈال کراتنا پکائیں کہ سب چیزیں ایک جان ہوجائیں پھر اسے ایک طرف رکھ دیں۔
اس کے بعد گرم پانی میں لزانیہ شیٹ اُبال کر ایک طرف رکھیں۔
پھر الگ پین میں ایک چوتھائی کپ تیل گرم کرکے میدے کو بھونیں اور الگ رکھ دیں۔
اب ایک پین دودھ کو اُبال کر بھنے ہوئے میدے سے اسے گاڑھا کرلیں۔
جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو اس میں باقی بچی سبزیاں، اوریگانو، روزمیری، تھائم، کالی مرچ اور نمک شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
جب وائٹ سوس تیار ہوجائے تو کیک مولڈ میں اُبلی ہوئی لزانیہ شیٹ، تھوڑا سا وائٹ سوس اور اس کے اوپر قیمہ شامل کردیں۔
اب قیمے پر وائٹ سوس کی تہہ لگائیں۔
اس کے بعد قیمہ اور لزاینہ شیٹ ڈال کر پھیلادیں۔
آخر میں کدوکش کی ہوئی موزریلا چیز سے کوٹ کرکے اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر آٹھ سے دس منٹ تک بیک کریں اور سنہرا رنگ آنے پر نکال کر سرو کریں۔