ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک ، انڈا،کارن فلور(ایک کھانے کا چمچ) ،میدہ، کالی مرچ پاؤڈر، سُرخ مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس، ادرک پیسٹ(ایک چائے کا چمچ)اور لہسن پیسٹ (ایک چائے کا چمچ)ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔
ایک کڑاہی میں حسبِ ضرورت کھانے کا تیل لیں اوراس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل(دو کھانے کے چمچ) لیں اور اس میں ادرک پیسٹ (ایک چائے کا چمچ)، لہسن پیسٹ(ایک چائے کا چمچ)،فرائی کیا ہوا چکن، نمک، چینی ، سبز مرچ، سرکہ اور سویا سوس ڈا ل کر ملا لیں۔
اب اس میں ٹماٹو کیچپ اورمرغ یخنی ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں۔
اب اس میں ایک کھانے کا چمچ کارن فلور کو تین کھانے کے چمچ پانی میں گھول کر ڈال دیں۔
سبز پیازکو بطور گارنش استعمال کر لیں۔
آپکامزے دار چکن منچورین تیار ہے۔ ایگ فرائیڈ رائس کے ساتھ پیش کریں۔