Easy Urdu Recipes

New Recipes

Best Recipes

Urdu Recipe

Chicken Tikka

Cuisine: /
Time: 30 Min
Chicken Tikka

چکن تکہ

لذیذ چکن تکہ بنانے کا طریقہ اردو میں پیشِ خدمت ہے۔ لطف اٹھائیے!

ترکیب

مُرغی کے ٹکڑوں پر چھری سے کٹ لگائیں۔ پھر اِس پر سرکہ اور نمک لگا کر تیس منٹ کےلئے رکھ دیں اور بعد میں دھو لیں۔

ایک باؤل میں دہی، فوڈ کلر اور سارے مصالحے مکس کریں۔

مُرغی کے ٹکڑوں پر دہی کا مکسچر لگا کر پانچ گھنٹوں کےلئے فریج میں رکھ دیں۔

اب کوئلوں کی انگھٹی گرم کرکے اس پر چکن کو دونوں طرف سے باربی کیو کر لیں۔

اگر آپ کے پاس انگھٹی نہیں ہے تو ایک دیگچی میں چکن ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پر پکا لیں کہ پانی بھی خشک ہو جائے اور چکن گل بھی جائے۔

پھر ایک روٹی کا ٹکڑا پکے ہوئے چکن کے اوپر رکھیں اور اس پر دہکتا ہوا کوئلہ رکھ دیں۔

کوئلے پر تھورا سا گھی یا تیل ڈالیں جب دھواں نکلے تو دیگچی کو ڈھک دیں۔ دس منٹ تک دھانپ کہ رکھیں۔

پھر کوئلہ نکال کر لیموں سے سجا کر گرم گرم چکن تکہ پیش کریں۔

اجزا

  • ایک مُرغی کے چار ٹکڑے کروا لیں
  • پیلا رنگ ایک چُٹکی
  • سرکہ ایک چوتھائی کپ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • دہی آدھا کپ
  • ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  • کُٹی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • کُٹا دھنیا ایک چائے کا چمچ
  • کوئلہ دھواں دینے کے لئے

Like this delicious Chicken Tikka recipe in Urdu?

Share

Related Recipes

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *